ایران کا تاریخی کارنامہ: فری اسٹائل اور گرکو رومن کشتی میں بیک وقت عالمی چیمپئن شپ کا اعزاز
ایران کا تاریخی کارنامہ: فری اسٹائل اور گرکو رومن کشتی میں بیک وقت عالمی چیمپئن شپ کا اعزاز
کرواشیا میں ہونے والی عالمیکشتی چیمپئن شپ 2025 میں ایران نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ ٹیم ایران نے فری اسٹائل اور گرکو رومن، دونوں طرز کی کشتیوں میں بیک وقت عالمی چیمپئن شپ جیت کر دنیا بھر میں اپنی برتری ثابت کی۔ یہ اعزاز ماضی میں صرف چند ممالک، جن میں سابقہ سوویت یونین اور روس شامل ہیں، حاصل کر سکے تھے۔ ایران نے پہلی بار یہ کارنامہ انجام دے کر نہ صرف عالمیکشتی کے نقشے پر اپنی طاقتور موجودگی کو منوایا بلکہ ایرانی عوام کے لیے فخر و مسرت کا ایک یادگار لمحہ تخلیق کیا۔