اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تمام حقوق محفوظ ہیں
7 June 2025
۱۴۰۴/۰۲/۱۶- ۱۱:۰۸

کوئٹہ شہر کے جیّد علماء کرام کی ایرانی قونصلیٹ آمد اور بندر عباس سانحے پر تعزیت کا اظہار۔

کوئٹہ شہر کے جیّد علماء کرام کی ایرانی قونصلیٹ آمد اور بندر عباس سانحے پر تعزیت کا اظہار۔

علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں علماء کے وفد نے کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں قونصل جنرل علیرضا رجائی سے ملاقات کی اور بندر عباس کے ناخوشگوار واقعے پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر عالم اسلام اور پاکستان کے عوام دلی طور پر رنجیدہ ہیں اور اس غم میں آپ کے ساتھ شریک ہیں۔

 

قونصل جنرل نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیشگی احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حادثات سے قبل لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

 

وفد میں علامہ سید ہاشم موسوی کے علاوہ علامہ سید حسن مبلغ، علامہ علی حسنین الحسینی، علامہ سید نصراللہ حسینی، علامہ سید اکبری، علامہ سید جواد حسینی، علامہ سید محمد رضا اخلاقی، علامہ سید محمود حسینی، اجتماعی شادی کمیٹی کے ممبران ٹھیکیدار حاجی سرور اور حاجی شبیر حسین شامل تھے۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما