فیڈریشن آف پاکستان ٹرانسپورٹ کمپنیز کے صدر حاجی فتح خان کی کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات۔
فیڈریشن آف پاکستان ٹرانسپورٹ کمپنیز کے صدر حاجی فتح خان کی کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات۔
حاجی فتح خان نے قونصل جنرل کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ ہم سب کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے تجارت میں درپیش بعض مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی بارڈر میرجاوہ پر بلا وجہ کنٹینروں کو 5 سے 10 دن روکا جاتا ہے جبکہ ایران کے اندر جانے پر کنٹینرز کو ڈالر میں چارج کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ایرانی کنٹینرز کی آمد و رفت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ اس مسئلے کا تعلق حکومتی پالیسیوں سے ہے۔
قونصل جنرل علی رضا رجائی نے حاجی فتح خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایرانی کنٹینروں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے جبکہ ایرانی ڈرائیوروں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جاتا ہے۔ حتی کہ انہیں مارا پیٹا جاتا ہے۔ ایرانی ڈرائیوروں کے لیے سہولیات کا فقدان بھی ہیں۔ دوسری جانب ایران کے اندر پاکستانی کنٹینرز بآسانی ایران کے کسی بھی حصے تک جا سکتے ہیں۔ جتنے بھی مسائل ہیں انہیں مشترکہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔