صدر ایران کا پاکستانی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار، پاراچنار میں دہشت گردی کی مذمت
صدر ایران مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت، عوام اور دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں پاکستان کے علاقے ضلع کرم میں آج کا دہشت گردی کا واقعہ پر، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور افراد زخمی ہوئے، پاکستان کی حکومت، عوام اور دہشت گردی کے سوگوار خاندانوں کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
صدر ایران نے کہا کہ دہشت گردی ہرشکل میں قابل مذمت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سنجیدگی سے جاری رکھے گا۔