ایرانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کرم کے علاقے میں جمعرات کو پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو تعزیت پیش کی گئی ہے۔
ایرانی سفارت کے خانے کے بیان میں دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے اور دنیا کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کی تمام جہتوں اور شکلوں اور ہر جگہ مذمت کی جانا چاہیے۔