اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تمام حقوق محفوظ ہیں
21 November 2024
۱۴۰۳/۰۸/۱۸- ۱۰:۱۹

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس پاکستان کے سابق صدر انجینیئر حاجی دارو خان اچکزئی کی سربراہی میں چمن اور ژوب کے بزنس کمیونٹی کا کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہ

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس پاکستان کے سابق صدر انجینیئر حاجی دارو خان اچکزئی کی سربراہی میں چمن اور ژوب کے بزنس کمیونٹی کا کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات۔

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس پاکستان کے سابق صدر انجینیئر حاجی دارو خان اچکزئی کی سربراہی میں چمن اور ژوب کے بزنس کمیونٹی کا کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات۔

ملاقات میں تاجروں کو درپیش مسائل زیر بحث آئے جہاں قونصل جنرل نے ان مسائل کے حل کیلئے انہیں اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس سے قبل شہید رئیسی کے دورے کے دوران ایران اور پاکستان کے مابین سالانہ 10 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے معاہدے پر دستخط ہو چکا ہے جس کے لیے تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط سمیت بارڈر ٹریڈ کی بندش اور EIF فارم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں انجینئر دارو خان اچکزئی کے علاوہ فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس پاکستان کے سابقہ نائب صدر حاجی جمال الدین اچکزئی، چمن چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اولس یار خان، پاک-ایران بزنس کونسل اور ژوب چیمبر آف کامرس کے صدر اسفندیار خان مندوخیل سمیت معروف تاجر حاجی سعید نور اور سید ولی بھی شامل تھیں۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما