.
کرمان سانحے پر رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام
کرمان شہداء کے مقبرے کے قریب سڑک پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا جس میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں شریک افراد کی شہادتیں ہوئی۔رہبر معظم انقلاب اسلامیکے پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔
بسم الله الرّحمن الرّحیم
ایرانی قوم کے شرپسند دشمنوں اور مجرموں نے ایک بار پھر مصیبت کھڑی کردی اور کرمان میں شہداء کے مقبروں کے قریب خوشبودار فضا میں بڑی تعداد میں ہمارے عزیز افراد کو شہید کردیا۔
ایرانی قوم سوگوار ہے اور بہت سے خاندان اپنے جگر کے ٹکڑوں اور پیاروں کی موت پر غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سخت دل مجرموں سے عوام کی اپنے عظیم کمانڈر قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری کے لیے جوش اور محبت برداشت نہ ہوسکی ۔انہیں جاننا چاہئے کہ سلیمانی کے روشن راستے کے سپاہی ان کی بدتمیزی اور جرم کو برداشت نہیں کریں گے۔چاہے بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہاتھ ہو چاہے فسادی اور شرارتی دماغ،جنہوں نے بھی انہیں اس گمراہی تک پہنچایا، اب سے قطعی طور پر سزا اور عذاب کا نشانہ بنیں گے۔وہ جان لیں کہ اس سانحے کا خدا کے حکم سے سخت ردعمل ہو گا۔
میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کیلئے صبر اور برداشت کی دعا کرتا ہوں۔
شہداء کی پاکیزہ روح، ان شاء اللہ، خاتون دو جہاں اور شہداء کی مادر گرامی حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مہمان ہیں۔
میں زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
03 جنوری ، 2024