اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تمام حقوق محفوظ ہیں
3 July 2024
۱۳۹۹/۱۱/۲۲- ۱۴:۱۰ - مشاهده: ۴۸۲
تعداد بازدید:482 22 بهمن 1399 - 14:10
کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حسن درویش وند صاحب کاانقلاب اسلامی ایران

کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حسن درویش وند صاحب کاانقلاب اسلامی ایران کا 42ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حسن درویش وند صاحب کاانقلاب اسلامی ایران کا 42ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب مورخہ: (09 فروری ، 2021)

بسم الله  الرحمن الرحیم

 

کوئٹہ میں متعین  اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حسن درویش وند   صاحب کاانقلاب اسلامی ایران کا  42ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب  سے خطاب

مورخہ: (09 فروری ، 2021)

حسین و جمیل  صوبہ بلوچستان کے پیارے اور محترم بھائیوں اور بہنوں

السلام علیکم  و رحمت اللہ و برکاتہ

میں آپ سے ایک ایسے موقع پر مخاطب ہوں  کہ جب ہم اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی کی بیالیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس انقلاب کے بارے میں جس طرح امام خمینی نے فرمایا تھا کہ  "نور کا ایک دھماکہ یا جلوہ تھا"  وہ نور  کہ جس نے  پوری دنیا کے مظلوموں ، آزاد سوچ  رکھنے والے اور حق و انصاف کے متلاشی لوگوں کے دلوں کو امید سے روشن کیا ۔وہ انقلاب جو خدا کے نام پر شروع ہوا اور خدا کی یاد میں جاری رہا  اور خدا کی مدد اور نصرت سے وقت کے جابروں ، بدمعاشوں اور ظالموں کے مقابلے میں فتح یاب ہوا اور  اپنا راستہ جاری رکھا اور عالمی استکبار اور برتری کے خواہشمند عالمی طاقتوں کے آنکھوں میں ہمیشہ کانٹے کی طرح کھٹکتا رہا ۔

محترم خواتین و حضرات: ہم اور آپ انقلاب اسلامی‌کی فتح کی سالگرہ  اس حال میں منا رہے ہیں کہ عالمی ظالم و جابر طاقتیں سب سے بڑے  شیطان امریکہ کی سربراہی میں اس نورانی انقلاب کے مقابلہ میں پہلے سے کہیں زیادہ کمزور اور ضعیف ہوچکی ہیں جبکہ اسلامی انقلاب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط سے مضبوط تر ہوچکا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران  اب اپنے جوانوں کے جذبہ قربانی ، شہادت اور اسلامی دنیا کے انقلابی افراد کے ساتھ مل کر  کمزوری اور نا اہلی کی سرحدوں کو عبور کرچکا ہے اور ایک طاقت ور اور توانا مسلح افواج کو منظم کرنے میں کامیاب رہا ہے اور جدید ترین ہتھیار حاصل کرتے ہوئے دین خدا ، اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کو پہلے سے کہیں زیادہ ناامید کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اپنے سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے  انحصار  پر مبنی  متعدد سرحدوں کو عبور کر چکا ہے اور جدید علم اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے اپنی بنیادی اور اسٹریٹجک ضروریات کو پورا کرتے ہوئے دشمنوں کی جابرانہ پابندیوں  کو غیر موثر اور ناکارہ بنانے میں کامیاب رہا ہے اور  بائیو کیمسٹری ، بائیوٹیکنالوجی ، خلائی سائنس  اور نئے سائنسی افق اور بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے محترم بھائیو ں اور بہنوں :  اسلامی امت کا آپس میں اتحاد و ہمدردی ہمیشہ سے اسلامی انقلاب ایران کا  اولین اور بنیادی نعروں میں سے ایک رہا ہے۔ اس اتحاد اور یکجہتی کے لئے بہت سارے انفراسٹرکچر ، آمادگی اور تیاریوں کی ضرورت ہے۔ ان ضروریات میں سے ایک بنیادی ضرورت تجارتی تعلقات کی ترقی اور مضبوطی ہے۔

میں اور میرے تمام اسٹاف کوئٹہ میں موجود قونصلیٹ  جنرل اسلامی جمہوریہ ایران میں فخر محسوس کرتے ہیں کہ اس پاکیزہ مقصد میں سب سے آگے ہیں۔ہم دو دوست اور برادر ممالک اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کی ترقی اور استحکام کو دونوں ممالک بالخصوص صوبہ بلوچستان اور سیستان و بلوچستان  کے عوام کے مفادات کے لئے ایک اسٹریٹجک ضرورت کے طور پر سمجھتے ہیں۔

میں آپ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ موجودہ حالات اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ آمادہ ہیں۔ دونوں ممالک کی رہنماؤں کے مضبوط ارادے  اس مقصد کے حصول اور ہمارے درمیان برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے بہترین ضمانت ہے۔

میں اس موقع پر آپ تمام بہن  بھائیوں  اور عظیم الشان صوبہ بلوچستان اور تمام پاکستانی عوام کی خدمت میں اسلامی انقلاب کی فتح کی بیالیس ویں سالگرہ کو  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایران زندہ باد

پاکستان زندہ باد

پاک ایران دوستی پائندہ باد

کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما