کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند کا پاک - ایران چیمبر آف کامرس اور کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کا دورہ۔
کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند کا پاک - ایران چیمبر آف کامرس اور کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کا دورہ۔
کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند کا پاک - ایران چیمبر آف کامرس اور کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کا دورہ۔
قونصل جنرل نے اپنے دورے کے دوران دونوں چیمبروں کے نئے منتخب کابینہ ممبران اور ذمہ داران سے ملاقات کی اور پاک - ایران چیمبر آف کامرس کے نئے منتخب صدر حاجی رفو گل بڑیچ، سنیئر نائب صدر حاجی نعیم الرحمن نورزئی، نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین اور کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے نئے منتخب صدر میر مراد بلوچ، سنیئر نائب صدر تاج محمد بڑیچ، نائب صدر عطاء اللہ مینگل اور کابینہ کے ایگزیکٹو ممبران کو مبارک دیتے ہوئے انکی کامیابی کیلئے دعا کی۔ ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس بلوچستان چیپٹر کے صدر حاجی ولی محمد نورزئی بھی موجود تھے۔
چیمبر کے ذمہ داران اور ایگزیکٹو ممبران نے باہمی تجارت کی راہ میں درپیش مسائل خاص کر ایران کے سرحدوں پر حالیہ الیکٹرانک امپورٹ فارم کی شرائط اور اس ضمن چیمبر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں قونصل جنرل کو آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دونوں چیمبر ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
قونصل جنرل نے قونصلیٹ اور دونوں چیمبروں کے مابین دیرینہ رشتے کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تاجروں کو سہولیات دینے کیلئے پہلے کے طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ تجارت کا فروغ اور 10 ارب ڈالر کا تعین شدہ حجم دونوں ممالک کے تاجر برادری اور عوام کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک میں موجود صلاحیتیں اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہم 10 ارب ڈالر کے تعین شدہ حجم سے بھی زیادہ آپس میں تجارت کرسکتے ہیں۔
اس ملاقات میں جاوید پراچہ، حاجی عبدالاحد، حضرت عمر، عبدالباقی، شیخ عطاءاللہ، دوست محمد سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھیں۔