اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تمام حقوق محفوظ ہیں
3 July 2024
۱۴۰۲/۰۵/۰۳- ۱۴:۳۶ - مشاهده: ۹۸

وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد هاشم نوتیزئی کا ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند سے

رخشان ڈویژن کیلئے ایران کےراهداری سستم کو دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے،هاشم نوتیزئی

وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں دو طرفہ قانونی تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ رخشان ڈویژن کے لئے ایران کی راہداری سسٹم کو دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی کے رہنما و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خاران حاجی میر محمد جمعہ کبدانی بھی موجود تھے۔حاجی ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ قانونی تجارت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں جبکہ توانائی کے شعبہ کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویژن کے اضلاع کے لئے راہداری سسٹم کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے وزیر مملکت کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مستحکم بنیادوں پر کاروبارکا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس لائن منصوبے پر ایران کی جانب سے کام مکمل ہے تاہم اس پر اب پیشرفت اپنانی ہوگی۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما