اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تمام حقوق محفوظ ہیں
29 June 2024
۱۴۰۳/۰۱/۱۷- ۱۱:۳۲

یوم قدس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے دفاع کے لیے ایک عالمی مہم ہے، پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم قدس ناجائز صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے تشدد، قتل اور امتیازی سلوک کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے دفاع کے لیے ایک بڑھتی ہوئی عالمی مہم ہے۔

ایرانی سفارتخانے کے پبلک ڈپلومیسی اور میڈیا ڈپارٹمنٹ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ اس دن کے منانے کا آغاز1979 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی مرحوم امام خمینی (رح) نے کیا تھا اور جنوبی لبنان میں نسل پرست اورغاصب صہیونی غاصبوں کے حملوں کے بعد اس کو عالمی یوم قدس کا نام دیا گیا۔ اسی مناسبت سے رمضان المبارک کا آخری جمعہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد کی علامتوں میں سے ایک ہے جسے عالمی یوم قدس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہر سال اس دن مظلوم فلسطینی قوم اور فلسطینی کاز کی حمایت کی جاتی ہے اور دنیا بھر کے مسلم ممالک اور آزاد مفکرین اس کی قدر کرتے ہیں۔

یوم القدس دنیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ بے گھر فلسطینی قوم پر70 سال سے زائد جاری ظلم اورجبر کو یاد کریں اور حق خود ارادیت کے اصول پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کے معاہدے کی تجدید کریں۔

اس سال جب ہم ماہ مقدس رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس منا رہے ہیں، غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے، جس سے عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا ہے، اور جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد بچے، بے گناہ مرد و خواتین شہید یا زخمی ہوئے اور فلسطین اور غزہ کی عمارتیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی طرف سے نسل کشی اور جرائم کے خلاف سخت موقف اپنانے اور واضح ردعمل پر پاکستان کی حکومت، عوام اور رائے عامہ کو سراہتا ہے۔

چند روز قبل صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی قوانین و ضوابط اور ویانا کنونشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کو نشانہ بنایا۔ اس سانحہ میں 7سات ایرانی فوجی اہلکار جو غزہ اور فلسطین کے عوام کی مدد کے لیے شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر شام میں موجود تھے، شہید ہو گئے۔

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے یوم قدس کی مناسبت سے تمام فلسطینیوں کی شرکت سے انتخابات کے انعقاد کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس تشدد، قتل و غارت اور امتیازی سلوک کی مذمت، انصاف، فلسطینی عوام کے حقوق اور حق خود ارادیت کے دفاع کے لیے بڑھتی ہوئی مہم  کے طور پہ عالمی سطح پر منایا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی دنیا کے مرکزی مسئلہ کے طور پر فلسطین کی مکمل آزادی کی اہمیت اور غاصب  صیہونی حکومت کے قبضے اور توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے، غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر تاکید کرتا ہے۔

پاکستان میں ایران کا سفارت خانہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور آزاد لوگوں کو عالمی یوم قدس کی مہم میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما